امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا
03 اپریل 2020 (13:02) 2020-04-03

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی منفی آگیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس دردناک صورت حال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آتے، یہ وقت عوام پر توجہ دینے کا ہے سیاست کا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں 350ارب ڈالر تقسیم کررہے ہیں جب کہ بے روزگار ہونے والوں کو چیک دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک مرتبہ قبل بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کے نتائج منفی آئے تھے۔ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

اس وائرس کے سبب دنیا میں53,200 افراد ہلاک اور 1,015,667 متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ جانی نقصان امریکہ میں ہوا ہے جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکہ میں وائرس سے ہلاکتیں چھ ہزار سے تجاوز کر گئیں ۔


ای پیپر