اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینیوں پر مظالم جاری
03 اپریل 2020 (12:42) 2020-04-03

رملہ:فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مارچ میں گھر گھر تلاشی کے دوران 54 بچوں اور 6 خواتین سمیت مزید 250 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے اعدادو شمار جمع کیے گئے ۔پوری دنیا اور اسرائیل میں کورونا کی وبا کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون جاری رہا۔گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

ان میں تین کاروباری شخصیات شامل ہیں جنہیں غزہ کے شمال میں قائم بیت حانون گزرگاہ سے حراست میں لیا گیا۔ پانچ فلسطینیوں کو غزہ کی مشرقی سرحد عبور کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گذشتہ ماہ ہونے والی گرفتاریوں میں 54 بچے اور چھ خواتین بھی شامل ہیں۔


ای پیپر