عشرت فاطمہ نے ماہرہ خان کو بیٹی بنا لیا
03 اپریل 2019 (20:20) 2019-04-03

اسلام آباد : سینئر نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بیٹی کی طرح قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے ایک پروگرام میں جب اپنے مداحوں کے لئے اپنے انداز میں خبریں پڑھ کر ماضی کی یاد تازہ کردی۔ عشرت فاطمہ کے خبریں پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کراتے ہوئے عشرت فاطمہ کو لیجنڈ قراردیا اور کہا بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔

دوسری جانب عشرت فاطمہ نے ماہرہ خان کی محبت کے جواب میں انہیں اپنی سب سے پیاری بیٹی قرار دیا اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ جس کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ آپ کی دعاؤں نے میرا دن بنا دیا ہے۔


ای پیپر