ڈاکٹروں کی نواز شریف کیلئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز
03 اپریل 2019 (17:20) 2019-04-03

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کیلئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز دی ، ڈاکٹرز نے میاں صاحب کیلئے لائف سیونگ ڈیوائس کی تجویز دی ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس رواں یا اگلے ہفتہ تک مکمل کرلی جائیں گی، انکی صحت سے متعلق ماہرین سے مشورے کئے جا رہے ہیں، نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام معلومات کی واضح تصویر ہونی چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لیب، سکین سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس مرتب کرلی جائیں گی، نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس رواں ہفتہ یا اگلے ہفتہ تک مکمل کرلی جائیں گی، نواز شریف کی صحت سے متعلق ماہرین سے مشورے کئے جا رہے ہیں، نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام معلومات کی واضح تصویر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کیلئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز دی ہے، ڈاکٹرز نے میاں صاحب کیلئے لائف سیونگ ڈیوائس کی تجویز دی ہے۔


ای پیپر