Image Source : Twitter

آرمی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں
03 اپریل 2019 (17:01) 2019-04-03

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ اجلاس میں40بریگیڈیئرزکی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی،ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کورکے11ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 40بریگیڈیئرزکی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر ظفر اقبال مروت، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک، بریگیڈیئر محمد اویس دستگیر، بریگیڈیئر محمد اعجاز مرزا، بریگیڈیئرتبسم حمید، بریگیڈیئر شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بریگیڈیئر آصف محمود گورائیہ، بریگیڈیئرکمال اظفر، بریگیڈیئر علی محمد خان، بریگیڈیئر محمد کاشف، بریگیڈیئرمحمد عامر مجید، بریگیڈیئرسید امداد حسین اور دیگر شامل ہیں۔

ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کورکے11ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔


ای پیپر