ملک میں سونا کی قیمت 71 ہزار روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
03 اپریل 2019 (15:28) 2019-04-03

لاہور: ملک میں سونا کی قیمت 71 ہزار روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 71 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قیموں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 71 ہزار روپے ہوگئی ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی۔


ای پیپر