فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی صحافی جمال خشوگی کے بچوں نے والد کے قتل کی دیت قبول کر لی
03 اپریل 2019 (13:09) 2019-04-03

نیویارک: سعودی صحافی جمال خشوگی کے بچوں نے والد کے قتل کے بدلے دیت کی رقم قبول کر لی۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے مقتول صحافی جمال خشوگی کے 4 بچوں کو خون بہا میں لاکھوں ڈالر مالیت کے گھر دیئے ہیں، اس کے علاوہ ہر مہینے ایک بڑی رقم خرچ کی مد میں دی جائیگی اور مزید قیمتی تحائف اور رقوم سے بھی نوازا جائیگا۔

اہلخانہ کو جمال خشوگی کے قتل پر تنقید سے باز رکھنے پر بھی آمادہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر