فائل فوٹو

50 فیصد سعودی ذہنی مریض ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ
03 اپریل 2019 (12:36) 2019-04-03

ریاض: سعودی ماہر نفسیات اسامہ الجامع نے انکشاف کیا ہے کہ 50 فیصد سعودی ذہنی مریض ہو چکے ہیں۔ انہیں علاج کیلئے ذہنی امراض کلینکس سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار ایک اسپیشلسٹ سینٹر کے جائزے سے سامنے آئے ہیں۔ ذہنی امراض کے علاج کیلئے کلینکس سے رجوع کرنیوالوں کی تعداد 16 فیصد سے زیادہ نہیں۔

اسامہ الجامع نے بتایا کہ ذہنی امراض پر کام کرنیوالے امریکی سوسائٹی نے ایک جائزے میں بتایا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا 70 فیصد افراد کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس عارضے کا شکار ہیں۔ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے ڈاکٹرز ڈپریشن میں مبتلا افراد کو ذہنی امراض کلینکس بھیجنے میں لاپروائی سے کام لیتے ہیں۔

ڈاکٹر اسامہ الجامع نے کہا کہ سعودی عرب میں بے چینی اور گھبراہٹ کے بعد سب سے زیادہ ذہنی مرض ڈپریشن کا ہے۔ ذہنی مرض میں مبتلا مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد دگنی ہے۔


ای پیپر