ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
03 اپریل 2019 (10:50) 2019-04-03

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کراچی سمیت سندھ میں گرمی نے ڈیرے ڈال لئے۔ جنوبی پنجاب میں بھی درجہ حرارت اوپر جانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سکھر 44 جبکہ کراچی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم ،اسلام آباد 33 ،لاہور 36 جبکہ پشاور میں 37 درجے اور کوئٹہ 29 درجے سینٹی گریڈ رہے گا۔

دوسری جانب شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم ابرآلود، گلگت اور سکردو میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں چھور 44، میٹھی 43، ٹنڈوجام اور حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر