فائل فوٹو

مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرار داد منظور
03 اپریل 2019 (10:28) 2019-04-03

نیویارک: مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پاکستان کی حمایت سے ترکی کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرار داد نیوزی لینڈ میں حملوں اور اسلام دشمن تنگ نظری کے تناظر میں پیش کی گئی، پاکستان نے قرارداد کے متن اور خدوخال وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں قرار داد اسلام دشمن رویوں پر مبنی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی مخالفت کرتی ہے۔ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل تعمیر کرنے چاہئیں، پاکستان نے ہمیشہ اقوام اور مذاہب کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتا اسلام دشمن رویہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، کسی مذہب ، نسل اور رنگ کے لوگوں کو نفرت اور انتہا پسندی کا نشانہ نہیں بننے دے سکتے۔ مغرب میں انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔


ای پیپر