پاکستان کا وائٹ واش ،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کالی آندھی کو شکست
03 اپریل 2018 (22:58)

کراچی :ویسٹ انڈیز نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اووز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ، پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہین آفریدی نے 4اوورز میں 27رنز دئیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ۔ہد ف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیزیز میں وائٹ واش کر دیا ۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں اپنرز نے گزشتہ میچز کی طرح ایک بار پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 61 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم فخر زمان17 گیندوں پر 40 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔فخر زمان کے آو¿ٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور ون ڈاو¿ن آنے والے حسین طلعت نے 52 رنز کی شراکت بنائی تاہم بابر اعظم نصف سنچری بنانے کے بعد 113 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ ہوگئے۔


ای پیپر