چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت بارے خا ص خبر
03 اپریل 2018 (22:34)

لاہور :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت عمران خان اور تحریک انصاف کو بہت فائدہ دے گی ۔معروف کالم نگار نے اپنے کالم میں چوہدری نثار کے حوالے سے با ت کر تے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری نثار اپنے حلقے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں لیکن وہ مسلم لیگ کے ووٹ کے بغیر مخالف جماعت کیخلاف جیت نہیں سکیں گے ۔لیکن اگر تحریک انصاف ان کی حمایت میں اپنا امیدوار نہ لائے تو چوہدری نثار کی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے ۔البتہ تحریک انصاف میں چوہدری نثار جیسے لوگوں کی بہت جگہ ابھی باقی ہے ۔عمران خان کو تجربہ کار سیاستدانوں کی ضرورت ہے ۔اگرچہ تحریک انصاف میں چوہدری نثار کے حریف غلام سرور موجود ہیں لیکن یہ بڑی رکاوٹ نہیں کیونکہ چوہدری نثار عموما جس حلقے سے ہمیشہ کامیاب رہے وہ غلام سرور سے الگ ہے ۔اس لئے دونوں کو ایک پارٹی میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے ۔اور اگر ایسا ممکن ہو جائے تو تحریک انصاف کو اس حیثیت سے متعلقہ حلقوں میں بھارتی اکثریت مل سکتی ہے ۔

پی ٹی آئی میں شمولیت عمران خان اور تحریک انصاف کوبہت فائدہ دے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چوہدری نثار سے بروقت ایک اہم ملاقات کی جس میں چوہدری نثار کی طرف سے گلے شکوے کیے گئے ۔ چوہدری نثار کو پارٹی کے اندر سے مختلف لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے اور خاص کر چوہدری نثار نے اپنے ایک انٹر ویو میں یہ کہا تھا کہ نواز شریف سے اب کافی دوریاں ہیں اور پارٹی سے الگ ہونے کا عندیہ بھی دے دیا تھا ۔جس کے پیش نظر شہباز شریف نے ایک طویل ملاقات کی اور چوہدری نثار کا غصہ ٹھنڈا کیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری نثار کو کہا کہ وہ پارٹی ایک اثاثہ ہیں اور پارٹی کیساتھ چلتے رہنا چاہئے ۔اب آنے والا وقت ہی بتا ئے گا کہ چوہدری نثار کیا سیاسی فیصلہ کرتے ہیں ۔کیونکہ عمران خان نے بھی ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ چوہدری نثار سے بات مستقبل میں دیکھ سکتے ہیں ۔


ای پیپر