صباءقمر نے حجاب اوڑھے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو پھر کیا ہوا ؟
03 اپریل 2018 (21:38)

کراچی: سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تصاویر اور ویڈیوز پر خوب کمنٹس ہوتے ہیں اور اکثر ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے اللہ کے عذاب سے ڈرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔پاکستانی اداکارہ صبائ قمر نے اس مرتبہ جو تصویر اپ لوڈ کی اس میں وہ حجاب پہنے نظر آئیں اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فجر کی نماز ادا کی ہے اور یہ تصویر اسی وقت لی گئی ہے ایک صارف نے لکھا ”میرا نہیں خیال کہ اس طرح کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا چاہئے یا لوگوں کو دکھانا چاہئے“ایک اور صارف نے لکھا ”اب تو کچھ بھی چھپا نہیں رہا۔۔۔ حتیٰ کہ اللہ کیساتھ تعلق بھی“ایک صارف نے کہا ”میں یہ جان کر بہت محظوظ ہو رہا ہے کہ روزانہ نماز پڑھتی ہو اور پھر بھی یہ معلوم نہیں کہ اللہ آپ سے کیا چاہتا ہے۔ ایسی نمازیں اور عبادتیں منہ پر واپس ماری جائیں گی، کیا فائدہ ایسی نمازوں کا جن سے دل میں ہدایت نہ اترے“۔


ای پیپر