ملک میں جوہری توانائی کے حصول کا آغاز ہوگیاہے، طیب اردگان
03 اپریل 2018 (18:39) 2018-04-03

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی میں جوہری توانائی کے حصول کا آغاز ہوگیاہے، ترک،روس تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کی حامل بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مبنی آکو قویو کا سنگ بنیاد ڈالا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے سنگ بنیاد رکھے جانے والے آک قویو نکلیئر پاور اسٹیشن کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج عزیز دوست ولا دیمر پوتن کے ہمراہ ترکی کے اور ترکی۔روس تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کی حامل بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مبنی آکو قویو کا سنگ بنیاد ڈالا جائیگا۔

واضح رہے کہ ترکی اٹامک انرجی کے ادارے کی جانب سے آک قویو نکلیئر پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کی تعمیر کے لیے کنسڑکشن لائسنس کو کل جاری کیا گیا تھا۔اس پاور اسٹیشن کی تعمیر سے ترکی کی بجلی کی ضرورت کے 10 فیصد کو پورا کیا جائیگا۔خیال رہے کہ دنیا بھر کے 31 ملکوں میں 450 جوہری بجلی گھر کام کر رہے ہیں تو اسوقت 55 کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے۔دوسری جانب وزارت توانائی نے ترکی میں جوہری توانائی کی اہمیت کے حوالے سے نوبل ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈاکٹر عزیز سانجار اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ایوارڈ یافتہ ترک سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر بلگے دیمر قوز کے بھی شامل ہونے والی ایک تعارفی دستاویزی فلم نشر کی ہے۔


ای پیپر