ڈرائیونگ لائیسنس رکھنے والوں کیلئے سب سے اہم خبر
03 اپریل 2018 (18:15) 2018-04-03

اسلام آ با د::چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد میں مو ٹر وہیکلز کے ڈرائیونگ لائیسنس کی فیسوں میں ردوبدل کا نو ٹفیکیشن کر دیا ۔ ڈرائیو نگ لا ئسنس کی فیسوں میں ردوبدل ایڈیشن۔تما م کیٹیگریز کے لائسنس لرنر پرمٹ کی فیس 300روپے ہو گی۔پانچ سال کئے موٹر کار ،موٹرسائیکل (نان پروفیشنل) ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200روپے ہو گی۔پانچ سال کے لئے ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی،پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200روپے ہو گی۔

پانچ سال کے لئے موٹرسائیکل اور پروفیشنل کی فیس 1500روپے ہوگی۔ارجنٹ کارڈ پرنٹنگ فیس 400روپے ہوگی۔ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ فیس 400روپے ہوگی۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 200روپے ہوگی۔پانچ سالہ ڈرائیونگ لائسنس کو 30دن کے اندر ری نیو کروانے کی فیس 700روپے ،چھ ماہ پر محیط لرنر پرمٹ کی ری نیول فیس 150روپے ،ڈپلیکیٹ لرنر پرمٹ فیس 150روپے ،پانچ سالہ لائسنس کو ایک سال کے اندر ری نیو کروانے کے فیس 1500روپے ،پانچ سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی تین سال کے بعد ری نیول فیس 4000روپے ہو گی،تین سال کے بعد ری نیو کروانے پر متعلقہ شخص کو ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہو گا،ڈپلیکیٹ لائسنس کی فیس 1200روپے ہو گی،لائسنس میں تبدیلی یا کچھ جمع کروانے کی صورت میں 1200روپے ادا کرنا ہو نگے،سیکشن 16اور 18موٹر وہیکل آرڈینینس کے تحت معطل لائسنس کی بحالی فیس 10ہزار روپے ،دوسری دفعہ معطل لائسنس کی بحالی فیس 20ہزار روپے ہو گی،تیسری بار معطل لائسنس کی بحالی نہیں ہو گی۔


ای پیپر