ایک دو نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کے 3ار کین تحریک انصاف میں شامل
03 اپریل 2018 (17:35)

لاہور :جوں جوں الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ۔سیاسی جماعتوں کے اراکین بھی اپنی پوزیشنیں سیٹ کرنے پر لگ گئے ہیں ۔کوئی کسی پارٹی میں جا رہا ہے تو کوئی کسی پارٹی کو چھوڑ رہاہے ۔وفاداریاں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہیں ۔حقیقت کیا ہے ؟یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف نے پنجاب سے مخالفین کی 3 وکٹیں ایک ساتھ اڑالیں، پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آز اد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔


ای پیپر