سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل
03 اپریل 2018 (17:16) 2018-04-03

ممبئی: اسٹار پریا پرکاش کی ایک شاپنگ مال کے دورے اور وہاں پر مداحوں سے انکی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پریا پرکاش کا شمار ان اسٹاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے راتوں رات اپنی فلم کے معمولی سے کلپ کے سوشل میڈیا پر مقبول ہونیکی بدولت شہرت حاصل کی ہے۔

اس مختصر سے ویڈیو میں ان کے ابرو اور آنکھوں کے مخصوص انداز کو مداحوں نے شدید سراہا تھا او اسہی کے بعد پریا کی شہرت آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی تھی اور اب وہ بھارت میں اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں۔حال ہی میں پریا نے ایک شاپنگ مال کا دورہ کیا جہاں پر مداحوں نے بھی ان سے ملاقات کی ۔


ای پیپر