مجھے اپنے ماضی پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے : سنی لیون
03 اپریل 2018 (17:05) 2018-04-03


ممبئی:بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔


ایک انٹرویو میں کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ ابتداء میںبالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ میرے لئے کافی مشکل رہا جس کا مجھے ذرا بھی افسوس نہیں تاہم بالی ووڈ میں شمولیت کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے سب سے زیادہ نفرت اور تنقید کا سامنا اْس وقت کرنا پڑا جب میں 21 برس کی تھی کیوں کہ دوسروں کی فیملی کی طرح میری فیملی میں بھی مسائل تھے لیکن اْس کے باوجود میری فیملی نے مجھے اور میرے بھائی کو پریشانیوں سے بچائے رکھا ۔


انہوں نے کہا کہ 21 سال کی عمر میں لوگوں کی نازیبا باتیں مجھے بْری طرح متاثر کرتی تھیں کیوں کہ میں اس وقت میں اندر سے کمزور تھی تاہم اب مجھے اپنے ماضی پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے ۔


ای پیپر