بابراعظم نے ویرات کوہلی اور مختاراحمدکے ریکارڈزتوڑڈالے
03 اپریل 2018 (16:13)

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت نوجوان بلے باز بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں 97*رنزکی ناقابل شکست اننگز کے دوران دیگر اعزاز ات پانے سمیت ویرات کوہلی اور مختاراحمدکے اہم ریکارڈز بھی توڑ ڈالے ہیں۔ ان کی اننگزکے اہم ریکارڈزکی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں97* رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی اوسط 53.15رنز تک پہنچادی ہے جو ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ازکم 500 رنز بنانے والے دنیا کے 105 بیٹسمینوں میں سب سے عمدہ اوسط ہے۔

اس اننگزکی بدولت بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیاہے جو اب 50.84رنز فی اننگزکی اوسط سے دوسرے نمبرپر چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچوں میں کم ازکم 500رنزبنانے والے بیٹسمینوں میں صرف بابراعظم اور ویرات کوہلی ہی کی اوسط 50سے اوپر ہے حتی کہ لوکیش راہول اور آئرون فنچ کے علاوہ کوئی اوربلے باز40رنز فی اننگز کی حد بھی عبورنہیں کرسکا۔ بابراعظم نے اپنی 97* رنزکی ناقابل شکست اننگز کے دوران تیرہ بار گیند کو باﺅنڈری لائن کی سیر کراکر ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زیادہ چوکے لگانے کامختار احمد کا قومی ریکارڈ توڑ ڈالاہے۔مختار احمد نے مئی2015 میں زمبابوے کے خلاف لاہور کے مقام پر اپنی83رنزکی انگزکے دوران 12بار گیندکو باﺅنڈری لائن کی سیرکرائی تھی۔


ای پیپر