خادم حسین رضوی کیخلاف عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا
03 اپریل 2018 (15:55) 2018-04-03

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں علامہ خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری سمیت دیگر رہنماﺅں کو عدم حاضری کی بناءپر اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی طلبی کے اشتہار چسپاں کر دیئے گئے۔ منگل کو فیض آباد دھرنا کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی.

عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری، مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ۔ علامہ خادم حسین رضوی کے عدم حاضری کی بناءپر طلبی کے اشتہار چسپاں کر دیئے گئے۔ خادم حسین رضوی و دیگر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔


ای پیپر