نقیب محسود کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
03 اپریل 2018 (13:52) 2018-04-03


کراچی: نقیب محسود قتل کیس میں مفرور ملزمان 13 سابق پولیس افسران و اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی تین نئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے لئے پولیس کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نقیب محسود اور تین دیگر افراد کو 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹائون میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا،تحقیقات کے بعد درج مقدمے میں سابق ایس ایس پی رائو انوار احمد سمیت 11 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ دو سابق ایس ایچ اوز سمیت 13 ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے نئے تفتیشی افسر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد رضوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تیموریہ انسپکٹر آصف منور، ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی انسپکٹر ارشد جنجوعہ اور ایس ایچ او سرسید ٹاو?ن انسپکٹر جاوید سکندر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہیں نقیب محسود قتل کیس کی سچل تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 40/18 اور جعلی مقابلے میں 4 افراد کے قتل کی شاہ لطیف ٹائون تھانے میں درج دوسری ایف آئی آر نمبر 142/18 میں مفرور اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق مفرور ملزمان میں رائو انوار احمد کے دست راست سابق ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون برطرف سب انسپکٹر امان اللہ مروت، رائو انوار کی ٹیم کے شوٹر سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ شیخ محمد شعیب، سابق سب انسپکٹر محمد انار خان، سابق اے ایس آئی گدا حسین، علی اکبر ملاح، خیر محمد شیخ، سابق پولیس اہلکاروں محسن عباس، صداقت حسین شاہ، فیصل محمود، راجہ شمیم مختار، رانا ریاض احمد، رئیس عباس ،سید عمران کاظمی اور دیگر شامل ہیں۔
ا


ای پیپر