سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شادی کی 47ویں سالگرہ منائی گئی
03 اپریل 2018 (12:58) 2018-04-03


لا ہو ر : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی شادی کی 47 ویں سالگرہ منا ئی گئی ۔


نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ماشاء اللہ میرے والدین کی شادی کے 47 برس مکمل ہوگئے'۔انہوں نے مزید لکھا کہ 'دونوں کے دل قربت اور دوری، صحت و بیماری میں بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں'۔
مریم نواز نے اپنی دوسری ٹوئیٹ میں لکھا کہ یہ میری والدہ کی تصویر ہے، جنہوں نے بستر پر بیٹھے بیٹھے کیک کاٹا اور انہوں نے اس پیغام کے ساتھ یہ تصویر ہمیں بھیجی ہے کہ 'انشاء اللہ ہم جلد ساتھ ہوں گے۔


یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔گذشتہ ماہ کے آغاز میں ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر بن جانے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی ۔


ای پیپر