لاہور میں ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق
03 اپریل 2018 (12:34)


لاہور : لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح ایک ریسٹونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی منٹوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث اندر موجود 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کے دروازے بند تھے جس کے باعث دھواں بھر جانے سے 5 افراد کی اموات ہوئی۔ ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کے حوالے سے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا جس کے دوران بیکری کے دروازے اور دیواریں توڑ کر عملہ اندر داخل ہوا۔


ای پیپر