بڑے بڑے اداکار منشیات فروش ،کنگنا رناوت کے انکشافات نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا 
02 ستمبر 2020 (19:54) 2020-09-02

ممبئی :بالی ووڈ کی با صلاحیت اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک نئے انکشاف کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔

کنگنا رناوٹ نے ایک بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ متعدد بالی وڈ اداکار نشے کے عادی اور منظم طریقے سے منشیات فروش مافیا بنے بیٹھے ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی عمر کے کئی بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ہیں جو خود بھی نشہ کرتے ہیں اور انتہائی منظم طریقے سے یہ مافیا بنے بیٹھے ہیں، نشے کے عادی ان اداکاروں کی بیویاں اس قسم کی پارٹیز کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹیوں میں ایک منفرد ماحول ہوتا ہے جہاں صرف نشہ کرتے اور دھوکے باز لوگ پائے جائیں گے، کئی لوگ تو حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور یہ سب لوگ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔


ای پیپر