آئی سی سی ،ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ ،پاکستان بازی لے گیا 
02 ستمبر 2020 (19:48) 2020-09-02

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلئیرز رینکنگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 869 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ محمد حفیظ اور شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی ہے۔

محمد حفیظ سیریز میں 155 رنز اسکور کرکے 68 سے 44 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں  وہ 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ،ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں عماد وسیم ساتویں اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں  جبکہ شاہین شاہ آفریدی ٹاپ 20 بالرز میں شامل  ہوکر 20ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔


ای پیپر