امریکی شہری سنتھیارچی سے متعلق اہم خبر آگئی 
02 ستمبر 2020 (19:42) 2020-09-02

کراچی :وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیارچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری سنتھیارچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے،وزارت داخلہ کےمطابق سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔


ای پیپر