ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس کروائیں گے، وزیراعظم
02 ستمبر 2020 (17:47) 2020-09-02

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) قوانین ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس کروائیں گے، اس کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوزکررکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔

وزیراعظم اور بابراعوان کی ملاقات میں اہم آئینی قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اورپارلیمانی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔


ای پیپر