عالمی شہرت یافتہ برطانوی یوٹیوبر نے اسلام قبول کر لیا
02 ستمبر 2020 (13:50) 2020-09-02

لندن : برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری المعروف جے پلفری نے اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر میں مسلمان ہوگیا کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کسی کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن میرے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے سفر سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ جے پلفری نے کہا کہ میرا لیے یہ ضروری ہے کہ میں اسلام کا پیغام سب کے سامنے لاں جو واحدانیت، محبت اور امن کا پیغام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل انہوں نے ترکی کی سلیمانیہ مسجد کا دورہ کیا اور آخر کار اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔دنیا بھر میں بہت سارے لوگ آج بھی اسلام کی اصل بنیادوں پر تنقید اور غلط فہمی رکھتے ہیں جبکہ اسلام امن ، یکجہتی، اتحاد اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے۔

یادرہے کہ جے پلفری برطانیہ کے مشہور و معروف یوٹیوبر ہیں جن کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔ 07 منٹ اور 25 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں انہیں استنبول کی سلیمانیہ مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ای پیپر