file photo

چین کی ایران سے ہتھیاروں کی تجارت کسی صورت قبول نہیں: مائیک پومپیو
02 ستمبر 2020 (11:23) 2020-09-02

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ہتھیاروں کی تجارت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا چین اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت کے لیے معاہدے کیے جارہے ہیں، چین نہ صرف ایران کو اسلحہ فروخت کرے گا بلکہ ایران سے عسکری سسٹم بھی خریدے گا۔ یہ عمل چین کے لئے منافع بخش ہو گا، لیکن امریکا کے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں، اگر چین نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو ہم چین کو ذمہ دار ٹھہرانے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس کے جواب میں چین پر مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔


ای پیپر