file photo

پاک انگلینڈ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے میدان مار لیا
02 ستمبر 2020 (11:12) 2020-09-02

لندن: پاک انگلینڈ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے میدان مار لیا، تین میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا کر حریف ٹیم کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا، محمد حفیظ نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رنز بنائے جبکہ، حیدر علی نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے، بابر اعظم 21 اور شاداب خان 15 رنز بنا پائے، فخر زمان پھر ناکام اور صرف ایک رن ہی بناسکے، جبکہ عماد وسیم 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

وہاب ریاض اور شاہین آفریدی نے دو، دو شکار کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 185 پر ڈھیر کر دیا۔


ای پیپر