سعودی عرب کی سیاحت میں حیران کن اضافہ
02 ستمبر 2019 (17:16) 2019-09-02

ریاض: سعودی عرب نے سیاحوں کیلئے آن لائن بکنگ اور مختلف سہولتوں کی فراہمی میں مشرق وسطیٰ میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔ سعودی عرب آن لائن ٹورازم پر سالانہ 50 ارب ریال خرچ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مشرق وسطی میں تیز رفتار بکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ریاض شہر اسمارٹ فون کے ذریعے ہوٹلوںمیں رہائش اورٹرانسپورٹ بکنگ میں پہلے نمبر پر ہے،جو32 فیصد ہے۔جدہ 31فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مشرق وسطی میں تقریبا 40فیصد مسافروں نے 2018 کے دوران آن لائن بکنگ کرائی۔

امادیوس کے مطابق سیاحوں نے 2018 کے دوران مشرق وسطی کی سطح پر آن لائن بکنگ پر 300ارب ریال خرچ کئے۔ یہ رقم ڈالر میں 78ارب بنتی ہے۔متحدہ عرب امارات کے باشندے آن لائن بکنگ میں پہلے نمبر پر رہے جنہوں نے آن لائن بکنگ پر 150ارب ریال خرچ کئے۔


ای پیپر