فوٹوبشکریہ فیس بک

مولانا فضل الرحمان اگر قائل ہوگئے تو انشاء اللہ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے: قمر زمان کائرہ
02 ستمبر 2018 (14:34) 2018-09-02

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر مولانا فضل الرحمان قائل ہوگئے تو انشاء اللہ جیت جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے ساتھ لاہور آئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے پاس ووٹ مانگنے گئے تھے اور دیگر ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف کی خواہش تھی ہم نواز شریف سے ملیں لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔ مسلم لیگ (ن) کو بدلے کی روش سے باز آنا چاہئے۔ اعتزاز احسن سے بہتر صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا۔ صدر کا عہدہ اب بڑے اختیارات کا حامل نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فضل الرحمان ہماری دستبردار ہونے کی درخواست مان لیں گے، وہ ہماری بات مان گئے تو ہم الیکشن جیت لیں گے۔ ہمیں صدارتی الیکشن لڑنا ہے اور لڑیں گے


ای پیپر