نواز شریف کی غیر مناسب بات پر اعتراض کرنا غلط نہیں:جلیل شرقپوری
02 اکتوبر 2020 (13:57) 2020-10-02

لاہور:رکن پنجاب  اسمبلی   جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی غیر مناسب بات پر اعتراض کرنا غلط نہیں ہے،ایک جائز مسئلے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا جلیل شرقپوری نے کہا کہ  اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے ہی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،سڑکوں پر احتجاج سے افراتفری اور انتشار پھیلے گا،ایسا تنگ مزاج نہیں ہونا چاہیے،دل کو کھلا رکھنا چاہیے۔

بحران پیدا کرنے کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دی جانی چاہیے،رانا ثنا اللہ قابل احترام ہیں،مگر ان کا رویہ غیر مناسب ہے۔


ای پیپر