سرینا ولیمز انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار
02 اکتوبر 2020 (12:40) 2020-10-02

نیویارک:امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئیں جبکہ رافیل نڈال، ڈومینک تھائم اور الیگزینڈر زیوررو اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔سپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ امریکہ کے میکنزی میکڈونلڈ سے ہوا نڈال تیسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم نڈال گیم پر چھائے رہے اور میچ میں 1-6 ، 0-6 اور 3-6 سے کامیابی حا صل کی۔

ورلڈ نمبر 3 ڈومینیک تھائم نے جیک سوک کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے الیگزینڈر زیورور نے ہوگیو ہربرٹ کو سخت مقابلے کے بعد ہرادیا۔

سرینا ولیمز نے سویٹانا پائرنکووا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے سیٹ میں انجری کے باعث گیم اور ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس طرح وہ اپنا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئیں۔خواتین کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ سیموبا ہالپ ارینا کمیلیا بیگو کو 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔


ای پیپر