الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی، فواد چودھری
02 اکتوبر 2020 (12:30) 2020-10-02

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔ جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا، وہاں تو تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن ہارے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی، جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا وہاں تو پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن ہارے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ قومی اسمبلی کی نشستیں ایک ہزار ووٹ سے کم مارجن سے تحریک انصاف ہاری اور پندرہ امیدوار 2500 سے کم مارجن سے ہارے۔ اگر دھاندلی کیا صرف گنتی دوبارہ کر دیتے، پی ٹی آئی نے اکیلے حکومت بنانی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایسے الزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں جمہوری کلچر نہیں ہے۔ ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا رہتا ہے کہ ہم نہیں ہارے، ہرایا گیا ہے۔

فواد چودھری کا کہان تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ایک پٹا ہوا بیانیہ ہے۔ آپ قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو مے فئیر رکھنے کی بچگانہ تحریک چلا رہے ہیں۔


ای پیپر