فیصل آباد: ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
02 اکتوبر 2020 (10:47) 2020-10-02

فیصل آباد: فیصل آباد میں بھی کورونا کے کیسز منظر عام پر آ گئے۔ مدینہ ٹاؤن میں ایک خاندان کے چار بچوں سمیت 10 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سفارش متاثرہ مریضوں کے علاقے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اس پر موثر عملدرآمد کیلئے پولیس اور محکمہ صحت کو ذمہ داریاں دیدی ہیں۔

ادھر ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 99 ہزار 605، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 467، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 845، بلوچستان میں 15 ہزار 302، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 808، اسلام آباد میں 16 ہزار 650 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 754 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ای پیپر