ایکنک کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 162 ارب روپے کے پانچ منصوبوں کی منظوری
02 اکتوبر 2020 (09:51) 2020-10-02

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 162 ارب روپے کی لاگت سے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں چوالیس ارب روپے سے زائد لاگت کے انڈس ہائی وے کے شکارپور۔ راجن پور سیکشن کی منظوری دی گئی۔

33 ارب روپے سے زائد لاگت سے این 55 شاہراہ کے راجن پور ڈیرہ غازی خان کے چار روئیہ سیکشن کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

ایکنیک نے 52 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے این 55کے ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کی مرمت اور اسے دو رویہ کرنے کی بھی منظوری دی۔

ایکنک نے گیارہ ارب روپے سے زائد کی مجموعی لاگت سے جھلجائو۔ بیلا روڈ کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی اجازت دے دی۔

اکیس ارب روپے سے زائد لاگت سے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے ٹڈی دل کی ہنگامی صورتحال اور تحفظ خوراک کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے کیلئے عالمی بنک بیس کروڑ ڈالر مہیا کرے گا۔


ای پیپر