بجلی کی قیمت میں ایک دفعہ پھراضافہ
02 اکتوبر 2019 (22:43) 2019-10-02

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں مزید30پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،وفاقی حکومت نے2 دن میں بجلی کی قیمت میں 83پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،حکومت نے یکم اکتوبرکوبجلی کی قیمت میں 53پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

بدھ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے مہنگے ریٹ کااطلاق 300 یونٹس پرنہیں ہوگا جبکہ نیپرانے 27 ستمبرکو بجلی مہنگی کرنے کی تجویزدی تھی، ایران سے مکران کوبجلی کی فراہمی کاریٹ منظورکرنےکا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزاتھارٹی بجلی خریدےگی ای سی سی نے منظوری دیدی،اسلام کوٹ میں بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کفایت شعاری مہم پرعملدرآمد کی تفصیلات طلب کر لیں،الطوارقی اسٹیل کیس میں 41 کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئیں۔


ای پیپر