دل کے امراض کیلئے انتہائی مفید قدرتی پھل
02 اکتوبر 2019 (20:17) 2019-10-02

لاہور: دل کے امراض اب اپنی بیماری کو دل پر مت لیں ،کیونکہ ایک ایسا خوش ذائقہ قدرتی پھل موجود ہے جو آپ کی اس بیماری میں انہتائی فائدہ مند ہے ۔

تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف خون کی شریانیں صاف کرتا ہے بلکہ جسم میں موجود چربی بھی پگھلاتا ہے ،ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انسان اپنے معمول میں انار کا استعمال شروع کر دے تو دل کا مرض بدستور ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے ، دل کے کمزور ہونے اور دیگر امراض کی وجہ وٹامن سی کی کمی ہے تاہم انار دل کے انفیکشن اور سوجن سے نجات دینے کے علاوہ وائرل انفیکشن کو ختم کر کے دل کو مضبوط کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کے استعمال سے انسانی دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور دو ہفتے بعد اس کے اثرات آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔


ای پیپر