سری لنکا نے پاکستان کو 298رنز کا بڑا  ہدف دے دیا
02 اکتوبر 2019 (19:58) 2019-10-02

کراچی : سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 298رنز کا بڑا  ہدف دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ،  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  جاری سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 298رنز کا بڑا  ہدف دے دیا ۔ سری لنکن ٹیم نے  مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر297 رنز بنائے ۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتان  لاہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر دانوشکااور فرنینڈو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن فرنینڈو صرف 4 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے تھریمانے 36 رنز پر محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔گناٹھلا کانے شاندار  بیٹنگ کرتے ہوئے 134گیندوں پر 133رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹے ۔

دیگر سری لنکن کھلاڑیو ں میں پریرا 13،بھنکا 36،جے سوریا3،ڈسلوا 10رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین جبکہ شاداب خان ،عثمان شنواری،وہاب ریاض اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔


ای پیپر