یہی حقیقت ہے کہ ہندوستان ہندو ملک ہے : آر ایس ایس
02 اکتوبر 2019 (17:57) 2019-10-02

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت نے بڑھک ماری ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر ہے اور یہی حقیقت و سچ ہے جسے کوئی بھی بدل نہیں سکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسے ہم نے نہیں بنایا ہے، یہ تو ہمیشہ سے چلتا آیا ہے۔ جب تک یہاں ایک بھی ہندو ہے، یہ ہندو راشٹرہے اور یہی حقیقت ہے۔ باقی سب وقت و حالات کے حساب سے بدل سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تسلسل کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں یہ ہورہا ہے کہ بہانہ بنا کر دیہاڑے لوگوں کی بھیڑ اکھٹی ہوکر کسی بھی مسلمان کو نہ صرف انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے مار دیتی ہے بلکہ اس سے زبردستی ہندوآنہ نعرے بھی لگوا کر اپنی جھوٹی انا کو تسکین پہنچاتی ہے۔


ای پیپر