بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا
02 اکتوبر 2019 (14:37) 2019-10-02

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جو اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کراچی کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔


ای پیپر