فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی رکنیت ختم کر دی
02 اکتوبر 2019 (12:34) 2019-10-02

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا ہے، نوٹی فکیشن کی کا پی سپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھجوا دی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 265 کوئٹہ سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی ہے۔


ای پیپر