فائل فوٹو

پاکستانی شاہین اور لنکن ٹائیگرز آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
02 اکتوبر 2019 (11:29) 2019-10-02

کراچی: پاکستانی شاہین اور لنکن ٹائیگرز آج ایک بار پھر تیسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گے، سرفراز الیون سیریز اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اترے گی تو آئی لینڈرز سیریز برابر کرنے کیلئے جان لڑائیں گے، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرا اور آخری ون ڈے دن تین بجے شروع ہو گا۔ دوسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو 67 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

میچ میں بابر اعظم اور عثمان شنواری کی آؤٹ کلاس پرفارمنس کا صلہ نیشنل اسٹیڈیم میں نصب آنرز بورڈ پر انکے ناموں کے اندراج کی صورت میں ملا ہے۔

بابر اعظم نے 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی جبکہ عثمان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ نے 5 لنکن ٹائیگرز کا شکار کیا تھا۔


ای پیپر