فائل فوٹو

افغان طالبان، امریکی نمائندہ خصوصی کی پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقات آج ہوگی
02 اکتوبر 2019 (10:34) 2019-10-02

اسلام آباد میں آج بڑی بیٹھک لگے گی، افغان طالبان اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اہم ملاقات ہو گی۔

زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ چکے ہیں آج اعلی سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطح وفد کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر کریں گے۔

افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، وفد پاکستانی حکام سے بات چیت بھی کرے گا، زلمے خلیل زاد بھی امریکی وفد کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر