گوگل کا وحید مراد کی سالگرہ پر شاندار تحفہ
02 اکتوبر 2019 (09:45) 2019-10-02

لاہور : پاکستان کے نامور اداکار وحید کی آج سالگرہ ہے اور اس موقع پر معروف سرچ انجن گوگل نے فلم شائقین کیلئے شاندار تحفہ دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر سٹار وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر گلوگل نے اپنے سرچ انجن کے فرنٹ پیج پر ایک ڈوڈل لگایا ہے جس پر وحید مراد کی جوانی کی ایک کارٹون تصویر لگائی گئی ہے جس کے ساتھ دل کے نشان لگائے گئے ہیں جس کے یہ خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وحید مراد ایک بہترین رومانیہ اداکار تھے۔ گوگل کے ڈوڈل کے ایک طرف ایک اداکارہ کی کارٹون تصویر بھی لگائی گئی ہے جس کے بارے میں شائقین کے اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر یہ کس اداکارہ کی تصویر ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان فلم سپر سٹار وحید مراد کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا چاکلیٹ ہیرو کہا جاتا تھا ۔انہوں نے بے شمار فلموں میں بحیثیت اداکار اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ٗ اس کے ساتھ ساتھ وہ فلم پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہے۔ وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی وفات 23 نومبر 1983 کو کراچی میں ہوئی۔


ای پیپر