بھارت کو کرارا جواب دینے کیلئے پاکستان کا دبنگ فیصلہ
02 اکتوبر 2018 (22:31) 2018-10-02

اسلام آباد: پاکستان کا بھارت کے خط کا دبنگ جواب دینے کا فیصلہ، بھارتی خط کا جواب دینے کے لیے سب کمیٹی قائم کردی گئی، گزشتہ روز پاکستان کو بھیجے گئے خط میں بھارت کی جانب سے شرمناک اور جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کو بھیجے گئے خط میں بھارت کی جانب سے شرمناک اور جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے۔اس خط کے حوالے سے اب پاکستان نے بھی دبنگ فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے جھوٹ پر مبنی خط کا دبنگ انداز میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی خط کا جواب دینے کے لیے سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزارت خارجہ، وزارت قانون، سیکیورٹی ادارے کے نمائندے شامل ہونگے۔ کمیٹی سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں اجلاس میں قائم کی گئی۔اجلاس میں وزارت خارجہ،داخلہ،قانون ،سیکیورٹی اداروں کے نمایندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کیطرف سےپاکستان پرلگائے گئے الزامات کاسخت جواب دیاجائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرنے سیکرٹری خارجہ کوخط میں 21 نکات اٹھائے تھے۔ یہ نکات سراسر الزامات اور جھوٹ پر مبنی تھے۔ وزیر خارجہ کے ہاتھوں اقوام متحدہ میں ذلت کا سامنا کرنے کے بعد بھارت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ بھارت نے الزامات پر مشتمل خط پاکستان کو ارسال کیا، خط میں ممبئی حملوں،،لشکر طیبہ سمیت مختلف نکات لکھے گئے۔ خط میں مختلف نوعیت کے دیگر الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ خط بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ کو لکھا گیا۔ اب سیکرٹری خارجہ نے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد بھارت کو کڑا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ای پیپر