وزیرا عظم عمران خان کاچاروں گورنر ،وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراءکو خط
02 اکتوبر 2018 (20:47) 2018-10-02

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے ملکی بدلتی صورتحال کے پیش نظر چاروں گورنر ،وزراءاعلیٰ اور وفاقی وزراءکو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے ملک کو درپیش بڑے چیلنج سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خط میں بتا یا کہ اس وقت ملک کو بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے ہمارے قرضے 30کھرب سے تجازو کر چکے ہیں،ہم 6ارب روزانہ کی بنیا د پر صرف سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں جو کسی بھی ملک کیلئے فائدہ مند بات نہیں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہم اقدامات اُٹھا رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ 1100سو کینال پر واقع وزیر اعظم ہاﺅس میں رہنے کی بجائے میں ایک معمولی سے گھر میں رہ رہا ہوں ،انہوںنے کہا بہت جلد گورنر ہاﺅسز ،اور وزیر اعظم ہاﺅ س کو عوام کے استعمال میںلے کر آئینگے ۔


ای پیپر