پاک فوج کی چوکی پر دشمنوں کا ایک اور حملہ
02 اکتوبر 2018 (18:41) 2018-10-02

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور مارے گئے جبکہ3 زخمی بھی ہوئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار افغانستان کی حدود سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کا مو¿ثر انداز میں جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔


ای پیپر