ٹرمپ کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب
02 اکتوبر 2018 (17:41) 2018-10-02

واشنگٹن:امریکی شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوسابق صدور باراک اوباما‘بش اورکلنٹن کے مقابلے میں زیادہ ناقابل اعتبارقراردےدیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف تحقیقی ادارے ”پیو ریسرچ کے حالیہ سر وے میں انکشاف کیا گیا کہ صرف 34فیصدامریکی شہری ڈونلڈ ٹرمپ کو قابل اعتبارسمجھتے ہیں جبکہ اس سے قبل اوباما کے دورصدارت میں 51فیصد لوگ انہیں قابل اعتبارشخص سمجھتے تھے۔

امریکی صدرکے غصے سے متعلق 70فیصدشہریوں کاکہناہے کہ ٹرمپ کیلئے غصے پرقابوپانا مشکل ہے۔سروے کےمطابق 63فیصد خواتین،84فیصد سیاہ فام اور60فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ امریکیوں کی نظرمیں ڈونلڈٹرمپ صدارتی ذمہ داریاں معقول انداز میں انجام نہیں دےرہے۔


ای پیپر